مشکل وقت ميں يوکرين کوتنہاچھوڑديا گيا،يوکرينی صدر
يوکرين کے صدرولادمير زيلينسکی کا کہنا ہے کہ وہ ڈٹے رہيں گے کيف نہيں چھوڑيں گے مگر اس بات پر افسوس کا اظہار کيا کہ يوکرين کو تنہا چھوڑ ديا گيا ہے۔
يوکرين کے صدر ولادميرزيلينسکی نے کہا ہے کہ روس کے جنگجو گروہ دارالحکومت ميں داخل ہوچکے ہيں مگروہ کئيف نہيں چھوڑيں گے دشمن کا سامنا کريں گے۔
يوکرين کے وزيرخارجہ دمتروکوليبا نے بمباری کی شديد مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نازی جرمنی کے بعد يہ اس شہر پرہولناک ترين حملہ ہے۔ انہوں نے اتحاديوں سے مطالبہ کيا کہ روس کو روکا جائے، ہرجگہ سے نکالاجائے۔
دوسری جانب یوکرین پر روسی حملے کے دوسرے دن دارالحکومت کئيف بم دھماکوں سے لرزاٹھا۔ روسی ميزائل سے جنوب مشرق کی بارڈر پوسٹ تباہ ہوگئی جس میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔ يوکرين حکام نے بھی ايک روسی طيارہ مارگرانے کا دعوٰی کيا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 8 سال سے ڈونبيس ميں جو خون بہہ رہا ہے اُسے روکنے کا وقت آچکا ہے۔ ترجمان ماريہ ذخارووا کا کہنا تھا کہ مغرب سالوں سے يوکرين ميں ظلم پرچُپ ہے مگرہم خاموش نہيں رہيں گے۔
امريکا نے کہا ہے کہ يوکرينی مہاجرين کوپناہ دينے کے ليے تيار ہيں مگربہتر يہ ہوگا کہ پڑوسی ممالک مہاجرين کی مدد کريں۔