پہلاایلیمنیٹر: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

آصف الیون نے 170 رنز کا ہدف 3 گیندوں قبل پورا کرلیا

پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹ سے شکست دیدی۔ دوسرے ایلیمنیٹر میں ان کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

پی ایس ایل 7 کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 170 رنز ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

اوپنر ایلکس ہیلز نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے، اعظم خان نے 28، شاداب خان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، فہیم اشرف 19 اور لیام ڈاؤسن 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ خالد عثمان اور بینی ہوویل نے ایک ایک شکار کیا، کپتان وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 52 رنز دیئے مگر انہیں کوئی وکٹ نہ ملی۔

اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا ڈالے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے 39 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 55 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، حسین طلعت 28 اور محمد حارث 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید جانیے: ملتان سلطانز پاکستان سپرلیگ7 فائنل میں پہنچ گیا، لاہورقلندرز کوشکست

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور شاداب خان نے بھی ایک ایک شکار کیا۔

PESHAWAR ZALMI

ISLAMABAD UNITED

PSL7

پشاور زلمی

اسلام آباد یونائیٹڈ

پاکستان سپر لیگ 7

Tabool ads will show in this div