رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے پيکا قانون کی حمايت کردی

پی ڈی ايم ميں صدق دل سے ايک ہونے کا کوئی امکان نہيں
Feb 23, 2022

رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبروں کيخلاف ايکٹ ميں ترميم ٹھيک ہے کيونکہ مسلم لیگ ن جھوٹی خبروں کے ذريعے عدالتوں اور عوام کو گمراہ کرنے ميں مصروف ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پيکا ايکٹ ميں ترميم بالکل ٹھيک ہے، ن ليگ کا پيکا ترميمی ايکٹ سے ڈرنا بجا ہے کیونکہ انہوں نے جعلی رپورٹس کے ذريعے نوازشريف کو بيرون ملک بھجوايا۔

انہوں نے کہا کہ راناشميم کا حلف نامہ اور ثاقب نثار کی آڈيوٹيپ جھوٹ پرمبنی ہے، مريم نواز پہلے کہتی تھی کوئی جائيداد نہيں مگر بعد ميں سب نکل آئيں۔

رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ايم ميں صدق دل سے ايک ہونے کا کوئی امکان نہيں، آزمائے ہوئے کو کيا آزمانا۔

AITEZAZ AHSAN

PDM

Tabool ads will show in this div