پہلاکوالیفائر: لاہورقلندرز کاملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ
پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، فاتح ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
پی ایس ایل 7 کا پہلا کوالیفائر میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کیخلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل پی ایس ایل میں لاہورقلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 11 میچز ہوچکے ہیں جن میں سلطانز نے 6 جبکہ قلندرز نے 5 کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ملتان سلطانز کسی بھی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گروپ میچز جیتنے والی ٹیم ہے، جس نے اس سال 10 میں 9 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

لاہور قلندرز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سہیل اختر اور فواد خان کی جگہ عبداللہ شفیق اور سمت پٹیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ملتان سلطانز میں ٹم ڈیوڈ کی جگہ جونسن چارلس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں شاہین آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام محمد حفیظ، ہیری بروک، فل سالٹ، ڈیوڈ ویزے، سمت پٹیل، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، رائلی روسو، جونسن چارلس، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، عامر عظمت، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہنواز داہانی۔