نورافاتحی کے ساتھ ایسی مماثلت؟ دیکھی نہ سُنی

یہ شکل آپ کو سارے ہمشکل بُھلادے گی

شوبزسیلیبرٹیز سے مشابہت رکھنے والے افراد کیلئے سوشل میڈیا اہم پلیٹ فارم ہے جہاں انہیں صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے ساتھ ساتھ فالوررزکی تعدادبڑھانے کا بھی پورا موقع ملتاہے۔

آپ نے بہت سی معروف شخصیات سے غیرمعمولی یا حیران کُن حد تک مشابہت رکھنے والے افراد کو دیکھا ہوگا۔ سوشل میڈیاپر تومشہور شخصیات کی کوئی کمی نہیں لیکن استعمال کرنے والوں میں سے بھی ملتے جلتے چہروں کو تلاش کرنا اور انہیں فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کرنا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے۔

ماضی میں ایسی کئی مثالیں دیکھنے میں آئیں جہاں حیرت انگیزمماثلت کے باعث دیکھنے والوں کو اصلی اور 'نقلی' کا فرق بتانا ہی مشکل لگا، اس فہرست میں نیا نام آپ کو باقی سب بُھلا دے گا۔

شاہ رخ خان، سلمان خان، ایشوریہ رائے، علیزے شاہ، ہانیہ عامر ، اقراء عزیزسمیت سرحد کے دونوں اطراف بہت سے ہمشکل سامنے آکرچونکاتے بھی رہتے ہیں لیکن اس بار نورا فاتحی اورکی مماثلت واقعی ذرا ہٹ کرہے۔

لیپ ٹاپ سے شروع ہونے والی اس ویڈیو میں آپ کو اسکرین پرنورا دکھانے کے بعد 'لائیو' ان کا ہمشکل دکھایا جاتا ہے اور یہ بتانا خاصا مشکل ہے کہ ویڈیو دیکھنے والے اس مماثلت پر کن احساسات سے دوچار ہوں گے۔

doppelganger

nora fatehi

OPPOGANGER

Tabool ads will show in this div