ایمن خان کا خوشی منانےکا انداز، ذرا ہٹ کے

اداکارہ نے انسٹاپرویڈیو شیئرکی

ایمن خان کی تازہ انسٹاپوسٹ میں وہ اپنے فالوورزکو ایک خوشی سیلیبریٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور ایسا کرنا بنتا بھی ہے۔

پاکستان کے مقبول ترین شوبزستاروں میں شمارکی جانے والی ایمن خان کو ان کی عمدہ اداکاری کے علاوہ بہترین اسٹائلنگ سینس کی وجہ سے بھی پسند کیا جاتا ہے ، ایمن خان نے حال ہی میں ایک اعزازحاصل کیا ہے جس کی خوشی وہ تازہ ویڈیومیں مناتی دکھائی دے رہی ہیں۔

خود پرتنقید کرنے والوں کے لیے ایمن خان کا سخت جواب

اداکارہ کے پاس گزشتہ سال تک پاکستان میں انسٹاگرام پرسب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کا اعزازتھا جو جنوری 2021 میں 80 لاکھ فالوورز کے ساتھ عائزہ خان کے پاس چلاگیا تھا۔

عائزہ خان تو تاحال 11 ملین فالوورز کے ساتھ پہلی پوزیشن پربراجمان ہیں لیکن اب وہ اکیلی نہیں جنہوں نے پاکستان میں 10 ملین کا ہندسہ پارکیا، ایک کروڑ کلب میں تازہ شمولیت ایمن خان کی ہے اوریہی ان کی انسٹا سیلیبریشن کی وجہ بھی ہے۔

ایمن نے سوشل میڈیا پریہ سنگ میل عبور کرنے کی خوشی مداحوں کے لیے اپنی ایک اسٹائلش ویڈیو شیئرکرتے ہوئے منائی، اداکارہ نے اس محبت کے لیے تمام فالوورزکا شکریہ ادا کیا۔

aiman khan

aiza khan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div