دنیاکےسب سےبڑےچلغوزےکےجنگلات اور مارخورکومحفوظ بنانےکامنصوبہ

سمری صوبائی کابینہ کو بھجوا دی

پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے چلغوزے کے جنگلات اور مارخور کو محفوظ بنانےکے منصوبہ زیر غور ہے۔

صوبہ بلوچستان میں تخت سیلمان میں دنیا کے سب سے بڑے چلغوزے کے جنگلات اور سیلمان مارخور کو محفوظ بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

محکمہ جنگلات بلوچستان نےپاکستان کا پہلا بین السرحدی ریزرو بنانے کی سمری صوبائی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔

کوہ سیلمان ریزرو منصوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے 58000 ہیکٹیرز رقبے پر مشتمل ہوگا۔ ابتدائی طور پر ضلع شیرانی کے 1000 ہیکٹیرز رقبے کومحفوظ بنایا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت مقامی آبادی کی مدد سے جنگلی حیات اورجنگلات کو محفوظ بنایا جائے گا۔

اس منصوبے کےتحت بلوچستان میں کم ہوتے زیرِزمین آبی ذخائر کو کم کرنے کے ساتھ مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

BALUCHISTAN

RESERVOIR

Tabool ads will show in this div