آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات آج ہوگی

زرداری 24 فروری کو سراج الحق سے ملاقات کرینگے

سابق صدر آصف علی زرداری اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں ملکی سیاست سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔

سابق صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے درمیان اہم ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال ،عدم اعتماد کی تحریک پر پیش رفت بارے بات چیت ہوگی، جب کہ دونوں رہنما ملاقات میں حکومت مخالف لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گے۔

واضح رہے کہ 5 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاؤن میں لیگی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ روز آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلیے حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔

آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔ جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں پر بھی دونوں اپوزیشن رہنماؤں نے تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں پر بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا گیا جب کہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی بات ہوئی۔

دوسری طرف ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری 24 فروری کو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔

سراج الحق سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے تعاون مانگیں گے۔ 24 فروری کو تین بجے منصورہ میں ملاقات ہوگی۔

ZARDARI

تحریک عدم اعتماد

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div