فضل الرحمان اور آصف زرداری ملاقات، حکومت مخالف تحریک پرگفتگو

حکومتی اتحادی بھی اب تنگ آچکے ہیں، آصف علی زرداری

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر حکومت کیخلاف میدان میں اترے گی۔ آصف زرداری کہتے ہیں کہ عوام کی نظریں اپوزیشن کی طرف ہیں، حکومت کے اتحادی بھی حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں اسعد محمود اور اکرم درانی بھی شریک ہوئے۔

آصف زرداری، فضل الرحمان ملاقات کا مشترکہ اعلان جاری کردیا گیا جس کے مطابق دونوں رہنماؤں میں وزیراعظم کیخلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لانے اور سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔

مزید جانیے: بلاول بھٹو نے ن ليگ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کردی

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر عمران خان حکومت کیخلاف میدان میں اترے گا۔

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کی نظریں اپوزیشن کی طرف ہیں، حکومت کے اتحادی بھی حکومت سے تنگ آچکے ہیں، اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے، حکومتی اراکین بھی رابطوں میں ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

ASIF ALI ZARDARI

مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم عمران خان

پی ڈی ایم

آصف زرداری

Tabool ads will show in this div