خراب اور تاخیر سےکپڑے سینےپر درزی پر 50ہزار جرمانہ

شہری محمد شہباز نےٹیلرماسٹر کےخلاف دعوی دائرکیاتھا
Feb 21, 2022
شہری محمد شہباز نےٹیلرماسٹر کےخلاف دعوی دائرکیاتھا
شہری محمد شہباز نےٹیلرماسٹر کےخلاف دعوی دائرکیاتھا

لاہور کے کنزیومر کورٹ نے شہری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درزی کو 50ہزار سے زائد کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت میں شہری محمد شہباز نے سوٹ خراب سینے پر درزی کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دوست کی شادی پر پہننے کےلیے 2سوٹ سلواٸے تاہم درزی نے نہ صرف کٸی دن تاخیر سے سوٹ دیے بلکہ ٹھیک سلاٸی بھی نہیں کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درزی کی وجہ سے قریبی دوست کی شادی میں شرکت نہ کرسکا۔ عدالت اسے 20 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

سوٹ خراب سينے اور تاخیرسے دینے کے خلاف دائر دعویٰ پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درزی کو50ہزار سے زائد کا جرمانہ اداکرنے کا حکم دیدیا۔

lahore court

CONSUMER COURT

کنزیومر کورٹ

Tabool ads will show in this div