قومی اسمبلی کا پارلیمانی سال مکمل، وزیراعظم 7، کپتان 11، فضل الرحمن 15 بار تشریف لائے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : نام بڑے لیکن درشن چھوٹے، قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال میں وزیراعظم نواز شریف نے صرف 7 درشن کرائے، عمران خان نے محض 11 اور فضل الرحمان نے ایوان کے 15 چکر لگائے۔

قومی اسمبلی نے پہلا پارلیمانی سال مکمل کرلیا، بڑے بڑے سیاسی رہنماء ایوان سے غائب رہے، وزیراعظم نواز شریف صرف 7 دن جبکہ عمران خان 11 دن ایوان میں آئے۔

قومی اسمبلی کے ریکارڈ کے مطابق 2 جون 2013ء کو پہلا سیشن شروع کرنے والی قومی اسمبلی نے اپنا پہلا پارلیمانی سال مکمل کرلیا، 16 مئی 2014  تک قومی اسمبلی نے 131 دن کارروئی کی، پہلے پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کے 11 سیشن ہوئے۔

ریکارڈ بتاتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف 131 میں سے صرف 7 دن قومی اسمبلی آئے، سونامی رہنماء عمران خان نے ایوان کو صرف 11 دن رونق بخشی جبکہ ق لیگ کے پرویز الٰہی کی حاضری بھی محض 11 دن ہی رہی، مولانا فضل الرحمٰن نے صرف 15 بار ایوان کا رُخ کیا۔

ریکارڈ کے مطابق حیران کم طور پر نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار کامل خان بنگلزئی کی حاضری صرف 2 دن جبکہ آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر عثمان خان ترکئی نے بھی 2 دن ہی ایوان کو چہرہ دکھایا، قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال 2 جون سے شروع ہوگا۔ سماء

Bushra Ansari

eid

anniversary

deepens

Tabool ads will show in this div