عاطف اسلم کالتاکوخراج عقیدت:بھارتیوں نےکیامطالبہ کرڈالا؟

عاطف اسلم نے دبئی میں اپنے کنسرٹ میں لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو ان کے سدا بہار گانے گا کرخراج عقیدت پیش کیا۔
بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو8 دہائیوں سے زائد کا عرصہ دینے والی لتامنگیشکر 6 فروری کو 92 سال کی عمرمیں چل بسی تھیں، پورے اعزاز کے ساتھ اداکی جانے والی اُن کی آخری رسومات میں وزیراعظم نریندرمودی سمیت ملک بھرسےمعروف شخصیات نے شرکت کی جن میں بالی ووڈ کےکنگ خان شاہ رُخ خان، ودیا بالن سمیت دیگربھی شامل تھے۔
لتا منگیشکر دنیا کے سب سے زیادہ ریکارڈ کیے جانے والے پلے بیک سنگرز میں سے ایک تھیں، جن کے کریڈٹ پر6 ہزار سے زائد گانے اور اعزازات کی ایک طویل فہرست ہے۔ وہ لندن کے رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی ہندوستانی تھیں، اپنے کیریئرکو 80 سال دینے والی لیجنڈری گلوکارہ کا خیال تھا کہ فنکار کے لیے کوئی ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی۔
لتا کےانتقال کی خبرسوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بنی اوردنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں نے گہرے رنج وغم کااظہارکیاجبکہ شوبزسیلیبرٹیز نے بھی آنجہانی گلوکارہ کے لیے اپنے جذبات کا اظہارکیا، پاکستان اوربھارت میں یکساں مقبول گلوکارعاطف اسلم نے بھی دبئی میں اپنے تازہ ترین کنسرٹ میں ' اک پیارکا نغمہ ہے' سمیت لتا کے مقبول ترین گاکر گا کر لتا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
عاطف کی پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہیں۔
#AtifAslam beautiful tribute to #LataMangeshkar ❤️ pic.twitter.com/Oe9eKlppZx
— S_shah (@shah1_sj) February 13, 2022
Contributed 16 Years to Bollywood and getting treated so badly ?
— Mayur (@its_Mayur_) February 15, 2022
And There he is giving tribute to Late. Lata Ji proving that there is no such thing as boundaries
Keep Hating Him and He will Keep Spreading Love ?#UnbanAtifAslam @itsaadee pic.twitter.com/JTfkfTbcXW
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لتا کے لیے عاطف کا خراج عقیدت وائرل ہونے کے فوراً بعد ہیش ٹیگ 'ان بین عاطف' ٹرینڈ کرنے لگا، جس کے تحت بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔
Can this be not enough to unban him so that His music is free for the world #atifaslamsupremacy #UnBanAtifAslam pic.twitter.com/ZOOY2PIALB
— Handemiyy (@Handemiyy07) February 20, 2022
And what did we do? Banned Atif Aslam?#UnBanAtifAslam
— Raafey Basharath (@SRbasharath) February 20, 2022
#AtifAslam gives many Unforgettable songs & finds a separate place in Indian Music Lovers Heart'
— CHITTARANJAN (@i_CHITTARANJAN1) February 15, 2022
So, Please #UnbanAtifAslam Cause, Their Is No Boundaries For Music.. pic.twitter.com/7pnxVNyA6O
بھارت میں پرستش کی حد تک پسند کی جانے والی لتا منگیشکر کو حکومت کی جانب سے 1969 میں ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ بدما بھشن ، 1999 میں دوسرے بڑے سول ایوارڈ پدما ویبھشن اور 2001 میں سب سے اعزاز بھارت رتنا سے نوازا گیا۔