نوازشریف نے 18ويں ترميم میں پنجاب کےحقوق کاسودہ کيا،فواد چوہدری

پنجاب کی انڈسٹری اور زراعت تباہ کردی گئی، وفاقی وزير اطلاعات
Feb 18, 2022

Fawad Ch_1

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/02/SM-fawad-on-long-march-Montage-KAZIM-18-02.mp4"][/video]

وفاقی وزيراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشريف نے تيسری بار وزارت عظمیٰ کے ليے پنجاب کے حقوق کا سودہ کيا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اٹھارويں ترميم پر دستخط کرکے پنجاب کو گيس سے محروم کيا گيا۔ يہاں انڈسٹری اور زراعت تباہ کردی گئی۔ ان لوگوں نے پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

وزيراطلاعات کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتيں کرنے والوں پر ان کے گھر والے بھی اعتماد نہيں کرتے قوم اور پارليمنٹرين پاگل تھوڑی ہيں جو ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوجائيں۔ انہوں نے کہا کہ کہا ان سے لانگ مارچ تو کيا واک بھی نہيں ہونی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سياست کرنی ہے تو پاکستان کے لوگوں کے پيسے واپس کرو، 2018 میں بھی ہم نے ان سے بدلا ليا 2023ميں بھی ليں گے۔

18th amendment

18ويں ترميم

Tabool ads will show in this div