پی ایس ایل7: قلندرز کیخلاف کنگز 20 اوورز بھی نہ کھیل سکے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 26ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 150 رنز کا ہدف دیدیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی کھیلنے میں ناکام رہی اور محض 149 پر آل آؤٹ ہوگئی۔
کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز جو کلارک اور کپتان بابراعظم اعظم نے کیا، تاہم کلارک 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بابراعظم نے کچھ مزاحمت کی تاہم 35 رنز بناکر وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔

کنگز کے دیگر بلےباز بھی لاہور کے بولرز کے سامنے بےبس نظر آئے، قاسم اکرم 26، روحیل نذیر 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 4، زمان خان نے 3 جبکہ شاہین آفریدی اور حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز
کپتان بابراعظم، شرجیل خان، جارڈن تھامسن، محمد نبی، جو کلارک، روحیل نذیر، قاسم اکرم، عماد وسیم، کرس جورڈن، عثمان شنواری، محمد طحہ اور میر حمزہ
لاہور قلندرز
کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ، فخر زمان، محمد حفیظ، سمت پٹیل، راشد خان، فل سالٹ، ڈیوڈ ویزے اور کامران غلام

واضح رہے کہ آج پہلے کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر ایونٹ سے تقریباً باہر کردیا ہے۔