کسٹم کی گوادرمیں کارروئی، بھاری مقدارمیں آئس اور افیون برآمد

کارروائی اورماڑہ اور جیومی میں کی گئی

کسٹم بلوچستان نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس اور افیون برآمد کر لی۔

کسٹم حکام کے مطابق گوادر کسٹم نے ساحلی شہر اورماڑہ اور جیونی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

اورماڑہ میں دوران چیکنگ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی، قبضے میں لی جانے والی منشیات میں 7.5کلو گرام آئس شامل ہے۔

جیونی میں بھی چیکنگ کے دوران 255 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق قبضے میں لی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریناً 30 کروڑ روپے ہے، منشیات برآمدگی سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Tabool ads will show in this div