پی ایس ایل7:سلطانز کا گلیڈی ایٹرز 246رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 246 رنز کا ہدف دیدیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں سلطانز نے جارحانہ بلےبازی کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں شان مسعود اور محمد رضوان نے 119 رنز بنائے، شان 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سلطانز کی جانب سے ریلی روسو نے مڈل آرڈر میں جارحانہ بیٹنگ کی، انہوں 26 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
ملتان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے بھی 82 رنز بنائے انکی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

دوسری گلیڈی ایٹرز کی جانب سے غلام مدثر، نسیم شاہ اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کپتان سرفراز احمد، جیسن رائے، ول اسمڈ، جیمز ونس، افتخار احمد، عمر اکمل، نور احمد، سہیل تنویر، نسیم شاہ، غلام مدثر اور خرم شہزاد
ملتان سلطانز
کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عامر اعظمت، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ریلی روسو، آصف آفریدی، رومان رئیس، بلیسںنگ موزاربانی اور عمان طاہر
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میں کوئٹہ کا مقابلہ سلطانز جبکہ لاہور اور کراچی کی ٹیمیں بھی ایک دوسرے سے پنجہ آزمائی کرینگی۔
گلیڈی ایٹرز کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہوگا جبکہ مسلسل شکستوں کے بھنور میں پھنسی کراچی کنگز ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح کے لیے کوشاں ہوں گی۔