سياستدان ہيں تو سياسی ميدان ميں مقابلہ کريں،فرخ حبيب

اپوزیشن حکومت کونہيں ايک دوسرےکوگرائيں گے،فرخ حبيب
Feb 17, 2022

وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سياستدان ہيں تو سياسی ميدان ميں مقابلہ کريں کسی کے گھر ميں نہ گھسيں ورنہ قانون حرکت ميں آئے گا۔

فرخ حبيب کا کہنا تھا کہ اخلاقيات کا درس دينے والے بتائيں بی بی شہيد اور نصرت بھٹو کی کردار کشی کيوں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مريم نوازنے تمام غليظ ٹوئٹس کی حمايت کی۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اپوزيشن بليک ميلروں کا ٹولا ہے آج سينيٹ ميں اوگرا ترميمی بل پر پھر ان کو شکست ہوئی يہ حکومت کو نہيں ايک دوسرے کو گرائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن ليگ جعلسازی ميں نمبر ون ہے، تمام چوروں اور ڈاکوؤں کی آخری آرام گاہ اڈيالا جيل ہے۔

Farrukh Habib

pti govt

PM IK

Tabool ads will show in this div