پی ایس ایل7:زلمی کا یونائیٹڈ 207 رنز کا ہدف

میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں زلمی نے6 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث اور حضرت اللہ زازئی نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے بالترتیب 70 اور 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد حارث نے یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں محض 18 گیندوں پر 50 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں یاسر خان 35، شعیب ملک 38، شیفرون ردرفورڈ 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، وقاص مقصود 2 جبکہ لیام لیونگسٹن اور ظاہر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

کپتان آصف علی، رحمان اللہ گرباز، مبصر خان، دانش عزیز، اعظم خان، وقاص مقصود، محمد موسیٰ، لیام ڈاسن، فہیم اشرف اور مرچنٹ ڈی لینگ

پشاور زلمی

کپتان وہاب ریاض، حضرت اللہ زازئی، بین کنٹنگ، محمد حارث، شعیب ملک، حسین طلعت، شیفرون ردرفورڈ، سلمان ارشاد، لیام لیونگسٹن، عثمان قادر اور محمد عمر

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ زلمی اور یونائیٹڈ نے باالترتیب 8، 8 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

PESHAWAR ZALMI

ISLAMABAD UNITED

#PZvIU

Tabool ads will show in this div