وسیم اکرم کپتان بابراعظم پر غصہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز نے جہاں شائقین کرکٹ کو مایوس کیا ہے وہیں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کپتان بابراعظم پر غصے میں آگئے۔
کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مقابلے کے آخری لمحات میں وسیم اکرم خود باؤنڈری لائن پر آپہنچے اور وہاں کھڑےکپتان بابر اعظم کی حکمتِ عملی سے مطمئن دکھائی نہیں دیے اور انہیں ڈانٹ پلا دی۔
سوشل میڈیا پر صارفین وسیم اکرم کے بابراعظم کے ساتھ اس رویے پر سخت نالاں دکھائی دیے۔
عروج جاوید نامی صارف نے برہمی والے انداز میں وسیم اکرم کو تنبیہ کی کہ برائے مہربانی اپنی حد پار نہ کریں۔
Wasim Akram plz don't cross your limits#KKvsMS #babarazam pic.twitter.com/y0xD5dobFo
— Urooj Jawed (@uroojjawed12) February 16, 2022
ایک اور صارف نے کہا کہ وسیم اکرم بطور بولنگ کوچ ناکام ہوگئے لیکن وہ اپنی مایوس کن کارکردگی کا غصہ یوں بابر پر نکال رہے ہیں۔
Wasim akram failed as a bowling coach but he will take out his frustration on babar azam. Mubasib hogya.
— Sir Saith Abdullah (@SaithAbdullah99) February 16, 2022
سید رضا نامی صارف نے منیجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی بابر سے یوں تلخ نہ ہوں، صرف وہ ہی ہے جو ٹیم کے لیے پرفارم کررہا ہے، بابر ہمارا قومی ہیرو اور دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہے۔
Wasim Akram Don't be Harsh on Babar Azam. He's the Only one who's Performing for Karachi Kings. He's Our National Hero, He's World Number One. He didn't Select the Karachi Kings Squad. Every body know that Karachi Kings have a Very Poor Management.#HBLPSL7 #BabarAzam pic.twitter.com/FDFMMCWx1e
— Syed Raza Jan ® (@HereIsRaxaRaju) February 16, 2022
کراچی کنگز کے صدر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ اس وقت بولرز کے علاوہ کوئی اور بات نہیں ہوئی تھی کیونکہ بولرز کو ٹارگٹ کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب کراچی کنگز کی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں یہ مسلسل آٹھویں ہار ہے۔