پی ایس ایل7:زخمی یونائیٹڈ آج زلمی کے مدمقابل ہونگے
میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے کپتان شاداب خان کے بغیر پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گا۔
کراچی کنگز کے خلاف گزشتہ میچ میں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر انجریز کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث آج کا میچ کھیلنے سے محروم ہیں۔
دوسری جانب زلمی نے گزشتہ دو گیمز میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتوحات حاصل کررکھی ہیں۔
سہیل خان ویڈیو میں دونوں ٹیموں کے اعداد و شمار اور پلئیرز کے بارے میں اہم معلومات فراہم کررہے ہیں۔