عاصم اظہرکی پہلی البم کا پہلاگانا

عاصم اظہرنے اپنے مداحوں کیلئے گزشتہ سال اپنی پہلی اسٹوڈیو البم لانے کا اعلان کیا تھا جو اب پورا ہوا چاہتا ہے، گلوکار نے البم کے پہلے گانے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
میوزک انڈسٹری میں اپنے 8 سال مکمل کرنے کے بعد عاصم نے پہلی بار ستمبر2020 میں اپنے پہلے البم کی ریلیز کا عندیہ دیا تھا، گزشتہ روزاُن کی جانب سے پہلے گانے ' کبھی میں کبھی تم ' کی ریلیز کا اعلان کرتے ہی یہ ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
KABHI MAI.. KABHI TUM ♥️ first single from my debut album - 28.02.22 @fahadmustafa26 @s_qamarzaman pic.twitter.com/C2Pzmp1G4b
— Asim Azhar (@AsimAzharr) February 16, 2022
عاصم نے بعد ازاں سوشل میڈیا پرالبم کی تشہیرکے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
Love all of you & your efforts. Thank you for waiting. Its time. ? https://t.co/PJ8lxYcLjF
— Asim Azhar (@AsimAzharr) February 16, 2022
کبھی میں کبھی تم کی میوزک ویڈیو میں صبا قمر اورفہد مصطفی شامل ہیں، اس سے قبل نومبرمیں گانے کا ٹیزرجاری کیا گیا تھا جس میں ان دونوں کے درمیان گہرارشتہ دکھایا گیا ہے۔
عاصم اظہر کی پہلی البم کا یہ پہلا گانا 28 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔
عاصم اظہر100ملین کلب میں شامل چوتھے پاکستانی گلوکار بن گئے
کیڈبری چاکلیٹ کیلئے جنگل ، ' کتنا مزہ آیا رے' اورکوکومو کیلئے ' کوکومو مجھے بھی دو' گانے والے عاصم اظہر 2013 میں اپنے گانے 'سُن لے' سے کامیابی کی جانب بڑھے، گلوکار نے ملکہ نورجہاں کے مقبول ترین گیت ' حنا کی خوشبو' سے کوک اسٹوڈیو سے شروعات کی پھر 2016 میں مومنہ مستحسن کے ساتھ گانا ' تیرا وہ پیار' فوری طور پرہٹ ہوا جسے یوٹیوب پراب تک 148 ملین سے زائدافراد دیکھ چکے ہیں۔
مئی 2020 میں عاصم اظہر نے آدتیہ رائے کپور اور دیشا پٹانی کے لیے گانے 'ہمراہ' سے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔