پی ایس ایل7:کنگز کی قسمت جاگ نہ سکی،مسلسل آٹھویں شکست

سلطانز نے کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23ویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں کنگز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنر شان مسعود اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 100 رنز جوڑے تاہم شان 45 رنز بناکر میر حمزہ کا شکار بنے۔

ملتان سلطانز کے کپتان نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 56 گیندوں پر 76 رنز بنائے انکی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے۔

سلطانز کی جانب سے میچ کے اختتامی لمحات میں خوشدل شاہ نے8 گیندوں پر جارحانہ 20 رنز بنائے جبکہ ٹم ڈیوڈ 13 اور ریلی روسو 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور کرس جارڈن ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کنگز نے شرجیل خان اور جو کلارک کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 174 بنائے تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابراعظم اور شرجیل خان نے کیا تاہم بابر محض 2 رن بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تھے، تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں جو کلارک اور شرجیل نے عمدہ بلےباز کا مظاہرہ کیا اور 72 رنز جوڑے۔

کنگز کی جانب سے دیگر بلےبازوں میں شرجیل خان نے 36، روحیل نذیر 21، محمد نبی 21 اور عماد وسیم 32 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے دو جبکہ رومان رئیس، بلیسںنگ موزاربانی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

KARACHI KINGS

Multan Sultans

PSL 7

Tabool ads will show in this div