پنجاب کابينہ ميں 4سے5 مزيد وزراء شامل کرنے کا فيصلہ

وزراء ہم خيال گروپ،اتحادی جماعتوں سے لئے جائيں گے
Usman Buzdar

پنجاب میں عدم اعتماد کی ممکنہ تحریک کے پیش نظر صوبائی کابینہ میں 4 سے 5 مزید وزرا شامل کرنے کا فیصلہ کرليا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پنجاب کابینہ میں نئے وزرا  ناراض پی ٹی آئی دھڑوں اور اتحادیوں سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ناراض ارکان کی شکايات بھی دور کی جائيں گی۔ اضافے کے بعد ممکنہ طور پر پنجاب کابینہ کے اراکین کی تعداد 50 ہوجائے گی۔

اراکین پنجاب اسمبلی کی شکایات دور کرنے اور ترقیاتی فنڈز دینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ کابینہ میں توسیع کيساتھ حکومتی ارکان کو مزید ترقیاتی فنڈز دے کر راضی کیا جائے گا۔

عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پر وزرا نے اپنی وزارتوں سے متعلق انہیں بریفنگ بھی دی۔ وزيرصحت ڈاکٹر ياسمين راشد نے نئےاسپتالوں کی تعمیراور صحت کارڈ کی شاندار پذیرائی سےمتعلق آگاہ کيا۔

punjab government

USMAN BUZDAR

pti govt

Tabool ads will show in this div