کراچی: 3سال کا بچہ اغوا کے بعد بے دردی سے قتل

بچے کے والدين غم سے نڈھال
بچے کے والدين غم سے نڈھال
بچے کے والدين غم سے نڈھال

کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 3 سال کے بچے کی لاش نالے سے ملی۔ ارحم کو اتوار کے روز اغوا کيا گيا تھا۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی 6 نمبر کا ارحم اتوار 13 فروری کو گھر کے باہر سے غائب ہوا تھا جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔ لواحقین اور تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ارحم اغوا کے بعد دو دن تک زندہ تھا اور اسے بدھ کی صبح ہی کسی وقت قتل کیا گیا ہے۔

لواحقین  نے ارحم کے قتل کا شبہ ندیم نامی پڑوسی پر ظاہر کیا ہے جس سے چند روز پہلے جھگڑا ہوا تھا۔ ننھا ارحم پورے گھر کی جان تھا، ہر فرد اسے پیار کرتے کرتے نہ تھکتا تھا۔ لواحقین سوال کر رہے ہیں جھگڑے میں اتنے چھوٹے بچے کا کیا قصور تھا۔

حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم میں ارحم کے ساتھ کسی بدفعلی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے لواحقین کی نشاندہی پر نوید نامی ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

CHILD MURDER

Tabool ads will show in this div