کراچی:گارڈن ویسٹ کی عمارت میں غیرقانونی تعمیرات،بلڈرزہائیکورٹ میں طلب

چاروں بلڈرز کو 2 مارچ 2022 کو پیش ہونے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نے گارڈن ویسٹ میں الرمضان ٹاور کی غیرقانونی تعمیرات کے کیس میں بلڈرز کو طلب کرلیا ہے۔

 سندھ ہائی کورٹ میں بدھ 16 فروری کو گارڈن ویسٹ میں الرمضان ٹاور کی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

ایس بی سی اے کے وکیل دھنی بخش لاشاری نےعدالت کو بتایا کہ اس عمارت کی پارکنگ اراضی پر گراؤنڈ پلس سیون تعمیرات کی گئیں، بلڈرز کے خلاف پراسیکیویشن شروع کردی گئی اور ایف آئی آر بھی درج کردی گئی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنے کتنے افسران کے خلاف کارروائی کی؟۔ اس پر ایس بی سی اے کے وکیل نے بتایا کہ ادارے کے 25 افسران کو چارج کیا گیا ہے اور ان افسران اورملازمین کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ گراونڈ پلس سیون کی تعمیر کے خلاف کارروائی کی جائے، پارکنگ کی جگہ پر فلیٹس بنانا خلاف قانون ہے۔

عدالت نے غلام قادر سمیت 4 بلڈرز کو طلب کرلیا۔ عدالت کا چاروں بلڈرز کو 2 مارچ 2022 کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

SINDH HIGH COURT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div