لاہور: ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی باضابطہ منظوری

منصوبے کیلئے 60ارب روپے مختص کرنے کی منظوری
Feb 16, 2022

Lahore traffic

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

منصوبے کے لیے 60ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ مین بلیووارڈ گلبرگ سے موٹروے ایم2 تک بنے گا اور منصوبے سے لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں 65فیصد تک کمی ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس میگا پراجیکٹ کاجلد سنگ بنیاد رکھیں گے۔

لاہور: ایلی ویٹڈ ایکسپریس کی تعمیراگلے ماہ سےشروع ہونیکا امکان

ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے گلبرگ کو موٹروے سے ملائے گی جہاں کینال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، بند روڈ اور ملتان روڈ پر انٹر چینج بنیں گے۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار خان کے مطابق تقریبا ساڑھے 10 کلو میٹر اس کی لمبائی ہے اور یہ ہوم اکنامکس کالج مین بلیوارڈ گلبرگ کے سامنے سے شروع ہوکر ڈرین کے اوپر اوپر چلتا جائے گا اور موٹر وے کو سینٹر آف دی سٹی گلبرگ کے ساتھ ملا دے گا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ نے شہر سے باہر جانا ہے تو زیادہ سے زیادہ 10 منٹ اور اگر شہر کے اندر بند روڈ سے سٹی سینٹر یعنی گلبرگ والی سائیڈ پر آنا ہے تو زیادہ سے زیادہ آٹھ منٹ لگیں گے۔ سگنل فری ہوگا تو آپ جلدی موومنٹ کر جائیں گے اور جلد اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے، تو اس سے ان تمام سڑکوں پر ٹریفک کا دباو کم ہوگا۔

ELEVATED EXPRESSWAY

Tabool ads will show in this div