کراچی:شادی ہال میں تعینات گارڈ کی مبینہ خودکشی

جاں بحق گارڈ کا تعلق دادو سے تھا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شادی ہال میں ڈیوٹی دینے والے گارڈ نے منگل کی رات مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک ون میں پیش آیا۔

جاں بحق سیکیورٹی گارڈ گزشتہ 3 سال سے اسی ہال میں تعینات تھا اور ڈیوٹی دے رہا تھا، تاہم منگل کے روز رات گئے گارڈ نے اپنے ہی اسلحے سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

متوفی 22 سالہ گارڈ کا تعلق دادو سے ہے، جس کی شناخت مجید کے نام سے کی گئی ہے۔ جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

SECUTITY GUARD، فائرنگ، کراچی، سیکیورٹی

Tabool ads will show in this div