پی ایس ایل7:زلمی کا گلیڈی ایٹرز کو 186 رنز کا ہدف

میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 186 رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں زلمی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر حضرت اللہ زازئی، لیام لیونگسٹن اور شیفرون ردرفورڈ جلد آؤٹ ہوئے تاہم محمد حارث نے 29 رنز بنائے۔

مڈل آرڈر میں نائب کپتان شعیب ملک اور حسین طلعت نے 73 رنز کی پارٹنرشپ قائم اور ٹیم کا اسکور 131 تک پہنچا دیا، ملک نے 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کیے۔

بین کنٹنگ نے میچ کے اختتامی لمحات میں جارحانہ بلےبازی کی، انہوں نے سہیل تنویر کو ایک اوور میں تین چھکے لگائے اور 14 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری جانب نوجوان بلے باز حسین طلعت نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 جبکہ غلام مدثر، خرم شہزاد اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کپتان سرفراز احمد، جیسن رائے، ول اسمڈ، جیمز ونس، افتخار احمد، عمر اکمل، نور احمد، سہیل تنویر، نسیم شاہ، غلام مدثر اور خرم شہزاد

پشاور زلمی

کپتان وہاب ریاض، حضرت اللہ زازئی، بین کنٹنگ، محمد حارث، شعیب ملک، حسین طلعت، شیفرون ردرفورڈ، سلمان ارشاد، لیام لیونگسٹن، عثمان قادر اور محمد عمر

واضح رہے کہ دونوں ٹیمں ایونٹ اب تک سات سات میچز کھیل چکی ہیں تاہم 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، رن ریٹ میں بہتری کے باعث گلیڈی ایٹرز کا چوتھا نمبر ہے جبکہ زلمی پانچویں پوزیشن پر قابض ہے۔

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

PSL7

Tabool ads will show in this div