انقلاب ایران کے43برس،اسلام آبادلوک ورثہ میں نمائش
ایونٹ میں ایرانی دست کاری اور ثقافت کے نمونے بھی رکھے گئے
ایران میں اسلامی انقلاب کے 43 سال مکمل ہونے کا جشن پاکستان میں بھی منایا جارہا ہے۔ اسلام آباد کے لوک ورثہ میں انقلاب کی کہانی بیان کرتی تصویروں کی 4 روزہ نمائش سجائی گئی۔ ایونٹ میں ایرانی دست کاری اور ثقافت کے نمونے بھی رکھے گئے۔ چار روز تک جاری رہنے والی نمائش کا مقصد نوجوان نسل کو ایرانی ثقافت اور انقلاب اسلامی ایرانی سے روشناس کروانا ہے۔