سونیا حسین کی زندگی کا'سب سے بڑاخواب' پُوراہوگیا

اداکارہ کی تازہ ویڈیوسبھی کادل پگھلادے گی

سونیا حسین کی تازہ ترین ویڈیوان کے بہت سے فالوورزکو حذباتی کردیا، انسٹاگرام پراپ لوڈ کی جانے والی یہ ویڈیو 'ہوم سویٹ ہوم' سے متعلق ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں نیا گھرخریدا ہے جس کی خبراپنی فیملی کو سناتے وقت بنائی جانے والی ویڈیو سبھی کے دل پگھلادے ، سونیا مٹھائی کے ڈبے لے کر یہ خوشخبری والدین کوسُنانے جاتی ہیں جس پران کا ردعمل اور بیٹی کے لیے پیار دل موہ لیتا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے فالوورزکے ساتھ یہ خوشخبری شیئرکرنے والی سونیا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ' ہراولاد کا بچپن سے صرف ایک خواب ہوتا ہے کہ ماں باپ کے لیے کچھ کرے، اور نہ سہی مگرایک چھوٹا سا گھرضرور بنائے، وہ گھرجسے وہ دل سے اپنا کہہ سکیں'۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ، 'آج میری زندگی کا سب سے بڑا خواب بالآخرپورا ہوا، الحمداللہ میرے ابو امی کاگھر'۔

سونیا نے اس گھرکو اپنی والدہ کے نام پر'کاشانہ تسنیم ' کا نام دیا ہے۔

پُرانے گھرمیں یہ خوشخبری سننے کے بعد آپ سونیا اور ان کی فیملی کو نئے گھرمیں پہنچتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں جہاں ان کے امی ابونے فیتہ کاٹا، سونیا نے فیملی کے ساتھ دلکش سیلفیربھی لیں۔

اس پوسٹ پرسونیا کے مداحوں کے علاوہ شوبزسیلیبرٹیزنے بھی اداکارہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

صنم جنگ نے سونیا کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ، 'مجھے یاد ہے جب پہلی تمہیں کیڈبری چاکلیٹ کےاشتہارمیں دیکھاتھام، تب سے اب تک تم نے بہت محنت کی ہے سونیا'۔

اداکاری میں اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی سونیا نے نومبر2021 میں ڈرامہ سیریل 'سراب ' کے لیے پیسا ایوارڈ حاصل کیا تھا، 7 سالہ کیریئرمیں 16 نامزدگیوں کے بعد یہ اداکارہ کی پہلی جیت تھی۔

Sonya Hussain

Sonya Hussyn

NEW HOME

Tabool ads will show in this div