بلاول بھٹو کا نوابشاہ میں 6افراد کےقتل کا جواب دینےسے گریز
آپ کے ایم پی اے پر انگلیاں اٹھی ہیں، جواب تو دیں ؟ صحافی
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نواب شاہ کے قریب ایس ایچ او سمیت 6 افراد کے قتل کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔۔ جناح اسپتال کراچی کے دورے کے دوران صحافی نے بلاول سے سوال کیا کہ چیئرمین صاحب آپ اتنے بڑے واقعے پر خاموش کیوں ہیں؟ آپ کے ایم پی اے پر انگلیاں اٹھی ہیں جواب تو دیں مگر بلاول بھٹو نے کوئی جواب نہیں ديا۔