صدر مملکت، وزیراعظم سے آرمی چیف کی الگ الگ ملاقات

شہر اقتدار میں بڑوں کی بڑی بیٹھکیں

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/02/COAS-Met-President-PM-PKG-ISB-14-02.mp4"][/video]

اسلام آباد میں صدر مملکت اور وزیراعظم سے آرمی چيف جنرل قمر جاويد باجوہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بات ہوئی۔ صدر اور وزیراعظم نے ملک کے امن و سلامتی کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج عقيدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پہلے ایوان صدر میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی اور قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کيا گيا۔

صدر مملکت کو جنرل باجوہ نے سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔ سپہ سالار نے ملک بھر سے  متشدد عناصر کا خاتمہ یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ایوان صدر کے بعد آرمی چیف وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں عمران خان سے ملاقات میں ملکی اور علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات کی گئی۔

صدر اور وزیر اعظم نے بلوچستان اور سابق فاٹا میں آپریشنز کے دوران جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔ قوم کو پاک فوج  کی قربانیوں اور صلاحیتوں پر فخر ہے۔

COAS General Qamar Javed Bajwa

president arif alvi

PM IK

Tabool ads will show in this div