کامیڈی تھرلر فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘کا ٹریلر دیکھیں

محب مرزا کی ڈائریکٹوریل ڈیبیو ایکشن کامیڈی تھرلر فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔
عشرت: میڈ ان چائنا‘ سے محب مرزا ہدایت کاری جب کہ ایچ ایس وائے فلمی اداکاری کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اس فلم کے ذریعے سارہ لورین بھی بالی ووڈ کے بعد پاکستانی فلموں میں واپسی کر رہی ہیں۔
فلم کے جاری کیے گئے مختصر ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف ایکشن بلکہ سسپنس، مصالحہ اور ممکنہ طور پر آئٹم سانگ بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
فلم کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ فلم رواں برس مارچ کے آغاز میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔
فلم کی کاسٹ میں صنم سعید، سارہ لورین، شمعون عباسی، علی کاظمی، مانی، شبیر جان، نیر اعجاز، امام سید اور مصطفیٰ چوہدری شامل ہیں۔
فلم کی کہانی احسن رضا فردوسی نے لکھی ہے جبکہ فلم کی ہدایات محب مرزا نے دی ہیں، اس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی حیثیت سے ان کا ساتھ تحسین خان اور پرمیش ادیوال نے بھی دیا ہے۔