سکھر: معمولی تنازع پردو بھائيوں ميں جھگڑا،6 افراد جاں بحق

سکھر ميں دو بھائيوں ميں جھگڑا، گولياں چل گئيں

سکھر ميں معمولی تنازع پر دو بھائيوں ميں فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھریلو تنازع ايک بھائی نے گھر والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 بھائی اور ایک بھابھی جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق ملزم غلام شبير کی فائرنگ سے 3 بھائی اور بھابھی جان سے گئے جبکہ جوابی فائرنگ ميں ملزم کا بيٹا بھی جاں بحق گیا۔ فائرنگ کی زد ميں آکر ٹريکٹر ڈرائيور بھی مارا گيا۔

پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگيا جس کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

SUKKUR

Tabool ads will show in this div