ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا،نا قابل برداشت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سی ای سی کااجلاس
Feb 14, 2022
PM Imran Khan

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے، اس رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

تحريک انصاف کی سی ای سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مہم پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادر پد رآزادی کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

عمران خان نے پارٹی رہنماوں سے کہا کہ ہمارے اتحادی کہیں نہیں جا رہے اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں گے۔

یاد رہے رواں ہفتے وزیرِاعظم عمران خان نے 10 بہترین وفاقی وزارء میں کارکردگی کی بنیاد پر اسناد تقسیم کی تھیں جن میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی وزارت کو بہترین سند سے نوازا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مراد سعید کی کارکردگی کو موضوع بحث بنایا تھا۔

غریدہ فاروقی کا جمعرات 10 فروری کو نشر ہونے والا پروگرام بھی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 10 وفاقی وزرا میں ایوراڈز کی تقسیم اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تھا۔

پیمرا نے 11 فروری کو نجی ٹی وی چینل نیوز ون کی میزبان غریدہ فاروقی کے مذکورہ شو میں ہونے والی گفتگو کے ایک حصے کو تضحیک آمیز قرار دیتے ہوئے چینل کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے چینل کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غریدہ فاروقی کے پروگرام میں ان توہین آمیز ریمارکس کا بغیر کسی ادارتی کنٹرول کے آن ایئر ہونا پیمرا کے سیکشن 20 کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

وفاقی وزراء سمیت تحریک انصاف سے وابستہ دیگر افراد کا موقف ہے کہ غریدہ فاروقی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے حوالے سے انتہائی لغو اور ذومعنی گفتگو کی گئی۔

پروگرام کے بعد سوشل میڈیا صارفین غریدہ فاروقی کی ذاتی زندگی کے حوالے سے ان پر تنقید کے علاوہ ان پر مخلتف الزامات بھی لگا رہے ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

PM IK

Tabool ads will show in this div