تحريک انصاف سےتعلق نبھانےکےلیےبناہے،مونس الٰہی

سب سے اہم چیز سمجھنےوالی بات سیاسی تعلقات ہوتے ہیں

وفاقی وزیرمونس الہیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف والوں کو کہہ دیں کہ آپ نےگھبرانا نہيں ہے،تحريک انصاف سے تعلق نبھانے کے لیے بنا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیربرائے آبی وسائی مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پی ٹی آئی والوں کو ایک دفعہ تگڑے طریقے سے کہہ دیں کہ  گھبرانا نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج کل عجیب سا سیاسی ماحول بنا ہوا ہے،ہم سیاسی لوگ ہیں، ہمارا کام لوگوں سےملنا ہے،جو گھر آئے گا اس کوویلکم کریں گے لیکن سب سے اہم چیزاور سمجھنےوالی بات سیاسی تعلقات ہوتے ہیں۔

انھوں نے دو ٹوک کہا کہ (ق) لیگ اور پی ٹی آئی کا تعلق  نبھانے کے لیے بناہے اور اس کو نبھاتے رہیں گے۔

Monis Elahi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div