مسافر ٹرین کی صفائی اور دھلائی کے دلچسپ مراحل

ٹرینوں کی صفائی پر مامور اہلکار یہ کام بہت محنت سے کرتے ہیں
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/02/Train-Washing-Lhr-Pkg-09-02.mp4"][/video]

ٹرین کا سفر آرام دہ تصور کیا جاتا ہے۔ ٹرین اگر صاف ہو تو سفر کرنے کا مزہ بھی آتا ہے۔ٹرینوں کی صفائی پر مامور اہلکار یہ کام بہت محنت سے کرتے ہیں  تاہم انھیں لوگوں کی منفی عادات کا شکوہ بھی ہے۔

ٹرینوں کی صفائی کا مرحلہ صبر طلب ہوتا ہے۔ واشنگ لائن میں کام بہت محنت سے کیا جاتا ہے۔

ریلوے کا مخصوص عملہ کچرا اٹھانے کے بعد ڈبوں کو دھوتا ہے اور ہرچیزصاف کرتا ہے۔

مسافروں کے اترجانے کےبعد ٹرین کے ڈبوں میں کہیں کھانے پینے کی اشیاء کے خالی پیکٹ ملتے ہیں تو کہیں بچا کھچا کھانا اور استعمال شدہ ماسک نظر آتے ہیں۔ہر سیٹ اور کونے کھُدرے کی اچھی طرح صفائی کی جاتی ہے۔

سماء سے بات کرتےہوئے واشنگ لائن انچارج نوازش علی نے بتایا کہ   واشنگ لائن میں ٹرین کو واش کرنے کے ساتھ الیکٹریکل اور مکینکل چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔ کچھ خراب ہونے کی صورت میں فالٹ کو ٹریس کیا جاتا ہے اور  تمام تر لوازمات پورے کرنے کے بعد ٹرین کو سفر کے لیے روانہ کیا جاتا ہے۔

دن میں 10 ٹرینیں دھونےوالے محمد انیس نے بتایا کہ کئی مسافر گند ڈالنے کے ساتھ  ٹرین میں نصف مختلف چیزوں کو توڑ بھی دیتے ہیں جن کی دوبارہ مرمت کرنا پڑتی ہے۔

ٹرین کی مینٹیننس کرنے اور اس کی مکمل صفائی میں تقریباً 30 اہلکار حصہ لیتے ہیں۔

ٹرین کے روانہ ہونے سے مینٹینینس اور صاف ستھرائی کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ مسافروں کا سفر محفوظ اور آرام دہ ہو سکے۔

PASSENGER TRAIN

Tabool ads will show in this div