زلمی کے نوجوان وکٹ کیپر نے رول ماڈل کا انکشاف کردیا

کنگز کیخلاف 49 رنز کی اننگز کھیلی
Feb 14, 2022

پشاور زلمی کے نوجوان وکٹ کیپر بلےباز محمد حارث نےکرکٹ کے اپنے رول ماڈل کا انکشاف کردیا۔

پشاور زلمی کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ڈیبیو کرنے والے محمد حارث نے کراچی کنگز کے باؤلنگ اٹیک کیخلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

میچ اختتام پر ایوارڈ لیتے ہوئے نوجوان وکٹ کیپر بلےباز نے انکشاف کیا کہ وہ ٹی20 میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر جوس بٹلر کو فالو کرتے ہیں تاہم وہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی طرف مائل ہورہے ہیں۔

محمد حارث نے کہا کہ پہلےجوس بٹلر کو فالو کرتا تھا مگر اب رضوان بھائی کو زیادہ پسند کرتا ہوں۔

نوجوان وکٹ کیپر نے پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کارکردگی کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے، انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے اپنی صلاحیت دیکھانے کا موقع دیا۔

دائیں ہاتھ کے بلےباز نے کراچی کنگز کیخلاف 27 گیندوں پر 49 رنز کے لیے تین چوکے اور چار زیادہ سے زیادہ رنز بنائے۔ یاد رہے کہ محمد حارث گزشتہ سال ستمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف منسوخ ہونے والی سیریز میں پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

PESHAWAR ZALMI

KARACHI KINGS

KKvPZ

محمد حارث

Tabool ads will show in this div