فیصل آباد میں تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت، حکومت کا میوزیکل کنسرٹ کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

فیصل آباد : فیصل آباد میں تحریک انصاف کو اتوار کے روز جلسے کی مشروط مل گئی، انتظامیہ اسی روز میوزیکل شو کا بھی اہتمام کررہی ہے،  شہری کہتے ہیں یہ جلسہ ناکام بنانے کی حکمت عملی ہے۔

پی ٹی آئی کو فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں جلسے کی اجازت مل گئی،

مگر 13 شرائط کے ساتھ، ڈی سی او کے اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کو پابندی وقت کا خیال رکھنا ہوگا، شرانگیز تقاریر سے پرہیز کرنا ہوگا، کالعدم تنظیم کے رہنماء کو تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، جلسے میں دہشت گردی سمیت ناخوشگوار صورتحال پیش آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ایک طرف اجازت دی گئی تو دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے اتوار کو ہی بڑے میوزیکل شو کی تیاریاں بھی جاری ہیں، دھوبی گھاٹ میں جلسے کے وقت بوہڑاں والا گراؤنڈ میں موسیقی کا میلہ سجے گا، نامور گلوکار ہنس راج اور نصیبو لال فن کا جادو جگائیں گے، تشہیری مہم زور و شور سے چل رہی ہے۔

جلسے اور میوزیکل کنسرٹ پر فیصل آباد کے لوگوں کا ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے، کوئی کہتا ہے کہ انتظامیہ اس طرح پی ٹی آئی کے جلسے کو ناکام بنانا چاہتی ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ جلسے تو ہوتے رہتے ہیں، تفریح زیادہ ضروری ہے۔ سماء

������:p>

 

Video

tragic

Tabool ads will show in this div