ڈیرہ اسماعیل خان،سٹی میئرکاانتخاب،پی ٹی آئی امیدوارسب سےآگے

اےاین پی کےامیدوارعمرخطاب کےقتل کےباعث سٹی مئیر کا انتخاب ملتوی کردیا گیا تھا۔

ڈيرہ اسماعيل خان کے سٹی ميئر کی سيٹ کے لئے296 پولنگ اسٹيشنوں کے غيرحتمی غيرسرکاری نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کےامیدوارعمر امين گنڈاپور نے 63 ہزار753 ووٹ لے کر کامياب ہوگئے۔

اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی مئیر کے انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔302 میں سے 296 پولنگ اسٹیشن کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج آچکے ہیں۔

پی ٹی آئی کےعمرامین گنڈاپور63753 ووٹ لےکر سب سے آگے ہیں۔جےیوآئی( ف ) کے محمد کفیل نظامی38891ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔پی پی پی کےفیصل کریم کنڈی32788 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار عمر خطاب کے قتل کے باعث سٹی مئیر کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا تھا۔

DERA ISMAIL KHAN

Tabool ads will show in this div