پی ایس ایل7:گلیڈی ایٹرز کا قلندرز کو 142رنز کا ہدف

میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 20 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 142 رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں محض 141 رنز بناسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز جیسن رائے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ احسن علی 8 رنز بناسکے جس کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 12، عمر اکمل 25، رنز بناکر نمایاں رہے۔ مڈل آرڈر بلےباز افتخار احمد اور حسان خان نے 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم حسان 17 رنز بناکر ویزے کا شکار بنے جبکہ افتخار 52 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈ ویزے نے 2،2 جبکہ راشد خان اور حارث نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے، وہ کمر میں تکلیف کے باعث پی ایس ایل کے رواں سیزن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

لاہور قلندر

کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ، فخر زمان، محمد حفیظ، سمت پٹیل، راشد خان، فل سالٹ، ڈیوڈ ویزے اور کامران غلام

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کپتان  سرفراز احمد، جیمز ونس، جیسن رائے، احسن علی، عمر اکمل، افتخار احمد، شاہد آفریدی، نور احمد، سہیل تنویر، جیمز فالکنر، نسیم شاہ اور عبدالواحد بنگلزئی

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں اب تک چھ چھ میچز کھیل چکی ہیں، قلندرز 4 جبکہ گلیڈی ایٹرز نے 3 میچز میں فتح سمیٹی ہے۔

دوسری جانب آج کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں مسلسل چھٹی شکست سے دو چار کردیا ہے۔

lahore qalandars

QUETTA GLADIATORS

Tabool ads will show in this div