پی ایس ایل7:زلمی کا کنگز کو 194 رنز کا ہدف

میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، زلمی مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حارث اور حضرت اللہ زازئی نے کیا، پہلی وکٹ کی شراکت میں دونوں بلےبازوں نے 97 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، حارث 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ زازئی نے 52 رنز اسکور کیے۔

زلمی کے دیگر بلےبازوں میں لیام لیونگسٹن 6، شعیب ملک 31 اور بین کنٹنگ 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ناقض فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا، کنگز کے فیلڈرز نے زلمی کے کھلاڑیوں کے پانچ میچز ڈراپ کیے۔

کنگز کی جانب سے کرس جارڈن نے 3 جبکہ قاسم اکرم اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی

کپتان وہاب ریاض، محمد حارث، حضرت اللہ زازئی حیدر علی، شعیب ملک، شیفرون ردرفورڈ، لیام لیونگسٹن، بین کٹنگ، محمد عمر، عماد بٹ اور سلمان ارشاد

کراچی کنگز

کپتان بابراعظم، شرجیل خان، بین کوک بین، محمد نبی، جو کلارک، قاسم اکرم، عماد وسیم، کرس جورڈن، عمید آصف، محمد طحہ اور عامر یامین

واضح رہے کہ ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں کراچی کنگز کو پشاور زلمی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چیلنج درپیش ہوگا۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں پانچ میچز کھیلنے والی کراچی کنگز اب تک فتح کی تلاش میں ہے جبکہ پشاور زلمی دو میچز میں کامیاب ہوسکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر انکی پانچویں پوزیشن ہے۔

PESHAWAR ZALMI

KARACHI KINGS

پاکستان سپر لیگ

کراچی کنگز

Tabool ads will show in this div