خیبرپختونخوا:13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ری پولنگ جاری

مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم

خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ری پولنگ آج اتوار 13 فروری کو ہو رہی ہے، پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے، جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

صوبے میں مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہو رہی ہے۔ بنوں تحصیل بکاخیل میں پولنگ کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے پولنگ صبح 30۔9 بجے سے شام 30۔5 بجے تک ہوگی۔

صوبے کے 13 اضلاع میں ری پولنگ میئر سٹی ، تحصیل چیئرمین، نیبرہڈ اور ویلیج کونسل کی نشستوں پر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ اسٹیشنز پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔

اُدھر ڈی آئی خان میں سٹی میئر کے لئے بلدیاتی انتخاب کا تگڑا مقابلہ آج ہو رہا ہے۔

پولنگ کے لیے مجموعی طورپر 302 پولنگ اسٹیشنز اور 1039 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، سٹی مئیر کی نشست کے لیے مجموعی طورپر 3لاکھ 44ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرینگے۔

پشاور اور بونیر میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

لکی مروت میں 2 جنرل کونسلرز کی نشستوں، تحصیل لکی میں میئر کی نشست کے لیے صرف 2 پولنگ اسٹیشنز پر، مہمند میں 2 پولنگ اسٹیشنز پر، بنوں کی 2 تحصیلوں میں دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں۔

تحصیل ڈومیل کے 5 پولنگ اسٹیشنوں، بکا خیل کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ ہو رہی ہے۔

DERA ISMAIL KHAN

خیبر پختونخوا

عمر امین گنڈا پور

Tabool ads will show in this div