راولپنڈی: دو کمسن بچیوں کامبینہ ریپ، ملزم گرفتار
راولپنڈی کنٹونمنٹ اسپتال کے واش روم میں غبارے بیچنے والی 2 کمسن بچیوں کے مبینہ ریپ کا ملزم پکڑا گیا، عدالت نے گرفتار ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ بچیاں چچا زاد بہنیں ہیں، جن میں سے ایک کی عمر 9 سال جبکہ دوسری کی 11 سال ہے، بچیوں کا ابتدائی میڈیکل بھی کرایا جاچکا ہے اور رپورٹ کا انتظار ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرکے ڈیوٹی مجسٹریٹ نواز اشرف کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کنٹونمنٹ بورڈ اسپتال کے ترجمان قیصر محمود کے مطابق پولیس کو تمام شواہد فراہم کئے جا چکے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق دونوں بچیاں غبارے بیچتی تھیں، ملزم انہیں بہلا پھسلا کر اسپتال کے واش روم میں لے گیا اور جہاں ریپ کا نشانہ بنایا۔