لاہور:جناح اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کااحتجاج،او پی ڈی بند

دوردرازسےآئےمریضوں کوشدید مشکلات کاسامنا
Feb 12, 2022

لاہورکے جناح اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کےاحتجاج کے باعث او پی ڈی بند کردی گئی۔

جناح اسپتال میں ایکسرے، ایم آر آئی،سی ٹی اسکین سمیت دیگر تمام ٹیسٹ روک دیئے گئے۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث لیب بھی بند کردی گئیں۔

احتجاج کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پیرا میڈیکس نے الزام عائد کیا کہ اے ایم ایس جناح اسپتال50 ہزار روپے لے کر تبادلے کررہا ہے،ایمبولینس کے نام پر روزانہ لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں جب کہ اسپتال میں مریضوں کو سہولیات نہیں دی جارہی ہیں۔

مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ اسپتال میں ٹھیکیداروں سے رقم  لے کر انتہائی ناقص کام کروایا جاتا ہے۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ جناح اسپتال پارکنگ کا ٹھیکہ کئی برس سے نہیں دیا گیا اور جان بوجھ کر عدالت سے اسٹے دلوا کر اس سے حکام ماہانہ رقم وصول کرلیے ہیں۔

Jinnah Hospital Lahore