را کی ايک اور سازش:تحریک طالبان انڈیا کےقیام کا اعلان

ٹی ٹی آئی بھارتی ايجنسی را کا نیا پروجیکٹ ہے، مبصرین

بھارت میں تحریک طالبان انڈیا کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹویٹر پر ٹی ٹی آئی نے کارروائیاں شروع کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

مبصرین کے مطابق جب عالمی برادری نے بھارتی حکومت کی اقلیت مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کرنا شروع کیا تو تحريک طالبان انڈيا کی لانچنگ کے ذريعے را نے مودی حکومت کو دباؤ سے نکالنے کا پروگرام بنایا۔

دہشتگردی کے فروغ کے لیے کا یہ بھارتی حکومت کا نیا پروجیکٹ خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بنے گا جس کا نقصان سارے خطے کے پر امن باشندوں کو ہوگا۔

خدشہ ہے کہ تحریک طالبان انڈیا کے ذریعے آنے والے دنوں میں نہتے بھارتی مسلمانوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی جائے گی، ساتھ ہی ساتھ پاکستان کو ان دہشتگردوں کی پشت پناہی پر مورد الزام ٹھہرایا جائے گا۔

ٹی ٹی آئی را کا ایک نیا پروجیکٹ ہے اس سے پہلے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بھی را نے ہی منظم کیا اور اس کی بھرپور مالی ، عسکری اور فنی امداد کی۔

TTI

Tabool ads will show in this div