پی ایس ایل7:قلندرز کا سلطانز کو 183 رنز کا ہدف

میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 183 رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بلےبازی کرتے ہوئے قلندرز نے 20 اوورز کے اختتام تک 182 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے اوپنر عبداللہ شفیق کے جلد آؤٹ ہونے جانے کے بعد فخر زمان اور کامران غلام نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 86 رنز جوڑے، دونوں کھلاڑی باالترتیب 60 اور 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہوم گراؤنڈ پر مڈل آرڈر بلےباز محمد حفیظ بھی جارحانہ فارم میں نظر آئے انہوں نے 43 رنز کی اننگز کھیلی، سابق کپتان کی اننگز میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے دو جبکہ انور علی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز

کپتان محمد رضوان، شان مسعود، جانسن چارلس، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، انور علی، عباس آفریدی، بلیسںنگ موزاربانی اور عمان طاہر

لاہور قلندرز

کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ، فخر زمان، محمد حفیظ، سمت پٹیل، راشد خان، فل سالٹ، ڈیوڈ ویزے اور کامران غلام

واضح رہے کہ لاہور قلندرز پانچ میچز میں 3 جیت چکی ہے جبکہ سلطانز کی ٹیم اپنے تمام 6 میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔

lahore qalandars

Multan Sultans

Tabool ads will show in this div