پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں،شہزادہ چارلس
رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے لندن میں شہزادہ چارلس سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔
پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ قریبی دوست اور شراکت دار ہیں امید کرتے ہیں شہزادہ چارلس رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پر پرنس آف ویلز نے خطہ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور افغانستان سے برطانوی شہریوں کے محفوظ انخلاء پر شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے برطانیہ سے تاریخی تعلقات ہیں۔
خیال رہے کہ پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے بھی گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کیا تھا۔