افغانستان: بادغیس میں مسجد میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

دھماکا شہر قلعہ نو میں مسجد کے گیٹ پر اس وقت ہوا ہے،حکام

 افغان صوبے بادغیس کے شہر قلعہ نوکی مسجد میں دھماکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے لکھا کہ دھماکہ آج سہ پہر صوبہ بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو میں ایک مسجد کے گیٹ پر اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے باہر آرہے تھے۔

بادغیس کے محکمہ صحت کے سربراہ آصف قنات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے افغانستان بھر میں مساجد اور پبلک مقامات پر ہونے والوں دھماکوں میں شدت پسند تنظیم داعش ملوث رہی ہے۔

AFGHAN TALIBAN

Tabool ads will show in this div