وزیراعظم نوازشریف سے ایئرچیف مارشل کی ملاقات
اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کریں گے۔
وزیراعطم نواز شریف اور ایئرچیف مارشل سہیل امان کے درمیان ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فضائیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فضا کے محافظوں نے ملکی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیے ؛ اقتصادی ترقی کی راہ پرگامزن ہونے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مدیحہ لودھی نے بھی ملاقات کی، جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ سماء